Friday, February 20, 2009

محمد حمید شاہد

پیارے عمر میمن
، آداب ۔
بھئی بہت خوب ‘ ابتدائیہ اور اضافے ٹھیک ہیں ۔ میں نے ان پیج فائل آگے بڑھا دی ہے ۔ اب ادبیات والے اس کے ساتھ جو چاہیں‘سو کریں ۔ وعدہ تو یہی ہے کہ مکمل چھاپ دیں گے۔ ”نقاط“ کے مدیر سے بات ہو گئی ہے ۔ فائل واقعی اس سے نہیں کھلی اور اب وہ تمہاری طرف دیکھتا ہے کہ ادھر سے نیا کیا آتا ہے ۔ بھئی میرے ہاں کتابت کی غلطیاں تو بہت تھیں اچھا کیا ۔ کمپیوٹر پر ٹائپ کرتے ہوئے اس طرف دھیان ہی نہیں جاتا ۔ مانیٹر پر پڑھ کر غلطی تلاش کیا ہوگی کہ نظر چھچھلتی ‘ پھسلتی آگے ہی آگے گزر جاتی ہے۔ وہ لفظ جو تم نے سرخ کر دیا تھا یعنی ”تاہنگ“ پنجابی کا لفظ ہے ۔ بہت گہری طلب اور انتظار کی شدت کے معنی دیتا ہے ۔باقی تبدیلیاں مناسب ہیں : ” فی الحال مستند ہے آپ فرمایا ہوا“ جان کر اس مرحلے سے نکل آیا ہوں اور یوساکے مزید خطوط کا منتظر ہوں ۔
والسلام،
محمد حمید شاہد
۷۲مئی ۸۰۰۲: اسلام آباد

No comments:

Post a Comment